نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 315 طلبہ اور 12 اساتذہ اغوا
👁️ 382 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 315 طلبہ اور 12 اساتذہ اغوا
ابوجا (ڈیلی اردو) نائجیریا کے وسطی حصے میں ایک کیتھولک سکول سے مسلح افراد نے 300 سے زیادہ بچے اور عملے کے اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔
نائجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نیجر ریاست کے پاپیری میں واقع سینٹ میری سکول سے 315 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اغوا کی یہ واردات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب اس علاقے میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ لوگوں کے اغوا کی یہ تازہ ترین تعداد 2014 کے بدنامِ زمانہ چیبوک اجتماعی اغوا کا نشانہ بننے والے 276 افراد سے بھی زیادہ ہے۔
مقامی پولیس نے کہا کہ مسلح افراد نے جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے سکول پر دھاوا بولا اور وہاں ٹھہرے ہوئے طلبہ کو اغوا کر لیا۔
ڈومینِک آدامو، جن کی بیٹیاں اس سکول میں پڑھتی ہیں لیکن اغوا نہیں ہوئیں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’سب شدید صدمے کی حالت میں ہیں، یہ واقعہ سب کے لیے انتہائی پریشان کُن اور تکلیف کا باعث تھا۔‘
ایک خاتون کے جن کی بھانجیوں کو اغوا کیا گیا ہے انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اغوا ہونے والی ہماری بچیوں کی عمریں چھ اور 13 سال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’میں بس چاہتی ہوں کہ وہ گھر واپس آ جائیں۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے ’اغوا ہو جانے والے بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُن کی پوری کوشش ہے کہ اغوا کیے گئے طلبہ کو بچایا جا سکے۔‘
مقامی لوگوں کے مطابق کچھ بچے فرار ہو کر گھروں تک پہنچے، لیکن زیادہ تر کو جنگل میں لے جایا گیا۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیشگی انتباہ کے باوجود اسکول دوبارہ کھلنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
اسکول ایک بڑے کمپاؤنڈ میں واقع ہے، جس میں 50 سے زائد کلاس روم اور ہاسٹل بلڈنگز ہیں۔ یہ مقام یلوا اور موکوا شہروں کو ملانے والی مرکزی سڑک کے قریب ہے۔
نائجیریا میں اسکولوں پر حملے اور اجتماعی اغوا کے واقعات گزشتہ چند برسوں میں بڑھتے جا رہے ہیں، جن کا مقصد اکثر تاوان وصول کرنا ہوتا ہے۔ یہ رجحان خاص طور پر شمالی اور مغربی علاقوں میں شدت اختیار کر گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C