نائیجر: عسکریت پسندوں کے حملوں میں 100 ہلاکتیں
👁️ 49 بار دیکھا گیا
نائیجر: عسکریت پسندوں کے حملوں میں 100 ہلاکتیں
نیامی (ڈیلی اردو) مغربی افریقہ کے ملک نائیجر میں ہمسایہ ملک مالی کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
#BREAKING Hundred killed in attacks on two western Niger villages: mayor pic.twitter.com/zmR8mQ8V0f
— AFP News Agency (@AFP) January 3, 2021
سیکیورٹی حکام نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ مالی سے ملحقہ دو سرحدی دیہات میں ان حملوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک ہی گاؤں کے 49 افراد کو ہلاک جب کہ 17 کو زخمی کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کے ایک اور سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک اور گاؤں میں کیے گئے حملے میں 30 شہری ہلاک ہوئے۔
‘رائٹرز’ کے مطابق حکومتی عہدیدار ان ہلاکتوں سے متعلق مؤقف کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
یہ حملے ٹھیک اسی دن کیے گئے جس دن حکام نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا جن کے مطابق برسرِ اقتدار جماعت کے امیدوار محمد بازوم کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 2019 کے دوران تین ملکوں نائیجر، مالی اور برکینا فاسو میں لگ بھگ چار ہزار افراد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
غربت، معاشی بدحالی اور دہشت گردی کے شکار ان ممالک میں شدت پسند تنظیموں بوکو حرام، القاعدہ اور دولت اسلامیہ (داعش) پر حملوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
ادھر فرانس کی فوج نے بھی مالی میں شدت پسندوں تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال بھی عسکریت پسندوں نے مالی کے ساتھ واقع مغربی سرحد، برکینا فاسو اور شمال مشرق میں واقع ملک نائیجیریا کی سرحد پر حملے کیے تھے۔ جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C