نواز عطا بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
نواز عطا بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے نواز عطا بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بھی شرکت کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن اور وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ کمسن بچوں سمیت عورتوں اور نوجوانوں کی ماورائے عدالت جبری گمشدگی نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں ایک خوف کے ماحول کو جنم دیا ہے اور ہر طبقہ فکر کے افراد کو ذہنی طور پر مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چئیرپرسن طیبہ بلوچ نے کہا کہ عطا نواز بلوچ تنظیم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری تھے جو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کررہے تھے جنہیں اٹھائیس اکتوبر دو ہزار سترہ کو رات کے دو بجے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں، عطا نواز کی جبری گمشدگی کے خلاف تنظیم نے کراچی میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا اور کوئٹہ اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے بھی کیئے لیکن انہیں ابھی تک بازیاب نہیں کیا گیا۔ ہم نے اپنے احتجاج کے دوران متعدد بار اس بات کا بھی اظہار کیا کہ نواز عطا بلوچ اگر کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور جبری گمشدگی کا انسانی مسلئہ ریاستی اور حکومتی اداروں کی بے حسی کی وجہ سے ایک المیہ کی سی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں جس نے بلوچستان میں بسنے والے تمام قومیتوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ عطا نواز بلوچ اور دیگر تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور بلوچستان میں جبری گمشدگی سے متاثرہ خاندانوں کو ذہنی اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے۔ اگر کوئی بھی لاپتہ افراد ریاستی امور کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون و آئین کے مطابق سزا دی جائے یوں بغیر کسی وجہ کہ بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری و دیگر سیاسی افراد و عام افراد کو لاپتہ کرنا ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔
رہنماؤں نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے تمام افراد کو بازیاب کیا جائے اور ان کے خاندان کو اذیت کے عمل سے چھٹکارہ دلایا جائے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C