والدہ کا انتقال: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
والدہ کا انتقال: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی
لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر کابینہ کی سفارشات کی منظوری دیدی۔
ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہو گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 5 روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔
کابینہ ممبران سے منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی اور اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ کا قانونی حق ہے تاہم دونوں کو بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے ایک روز قبل رہا کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C