وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
👁️ 54 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِاعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال ہر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کے دفتر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI along with key Federal Ministers, Chief Ministers of Balochistan and KP visited Inter Services Intelligence (ISI) Secretariat. pic.twitter.com/hjmECRhOUP
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 24, 2021
نریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آلیانی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔
The Prime Minister appreciated the diligent efforts of Inter Services Intelligence for national security and expressed his satisfaction over professional preparedness.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 24, 2021
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا اور اجلاس میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب وہ آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے رواں مئی میں وفاقی و صوبائی وزرا کے ہمراہ آئی ایس ائی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C