13/March/2025

ٹانک: جنڈولہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، فورسز کا 10 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک: جنڈولہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، فورسز کا 10 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ٹانک: جنڈولہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، فورسز کا 10 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

‏راولپنڈی (ک م) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز نے پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ شدت پسندوں نے جنڈولہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں فورسز نے دس شدت پسندوں جن میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے کو ہلاک کر دیا۔

جنڈولہ ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کا درمیانی علاقہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے تمام دس شدت پسندوں اور خودکش حملہ آور کو نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کی وجہ سے خارجی دہشتگردوں کو ایک بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرانا پڑی۔ جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دو ہلاک ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C