ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، آمدورفت محدود، اہم شاہراہیں بند رکھنے کا اعلان
👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، آمدورفت محدود، اہم شاہراہیں بند رکھنے کا اعلان
ٹانک(ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے پیر کے روز ضلع کی اہم شاہراہوں سمیت مختلف داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انتظامیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق ٹانک کی مرکزی اور رابطہ سڑکیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ اس دوران جنڈولہ روڈ اور گومل زام ڈیم روڈ پر بھی عام آمدورفت معطل رہے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف دیہات سے ٹانک شہر کی طرف آنے والے متعدد داخلی و خارجی راستے بھی بند رکھے جائیں گے۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو سروسز، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دفعہ 144 کے تحت جاری احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 قبائلی عمائدین ہلاک
10/August/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات، 11 افراد ہلاک، 2 زخمی
10/August/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان: کنڑ میں سیاحت پر آئے نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد
10/August/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
علی پور: امام مسجد کی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
10/August/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا غزہ سے متعلق ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات
10/August/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی فورسز پر حملے کا دعویٰ، 7 افراد ہلاک
10/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26099 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15388 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9027 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 6108 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4927 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4663 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C