ٹانک میں دو گروپوں میں فائرنگ، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
👁️ 92 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دو گروپوں میں فائرنگ، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان + ٹانک (توقیر حسین زیدی/جعفر زکوڑی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے گاوں اماخیل میں تھانہ ملازئی کے حدود میں مسلح افراد نے ذاتی عداوت کی بنیاد پر بدنام زمانہ معروف مسلح گینگ انعام گروپ کے دو افراد کو قتل کر دیا جس کے بعد انعام گروپ کے مسلح افراد درہ بین روڈ پر سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ پر فائرنگ کردی جس میں مسافروں سمیت بیٹنی قبائل کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں بعد میں انعام گروپ کی جانب سے مزید انتقامی کاروائی کے نتیجہ میں مذکورہ روڈ پر مزید 6 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 15 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون بھی شامل ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے اکثر لاشوں اور دو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹانک پہنچا دیا ہے جبکہ مزید لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے اس وقت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پاک آرمی اور پولیس کے دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C