ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 فوجی، 3 دہشت ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 فوجی، 3 دہشت ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجاب کے ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ نائیک محمد عتیق اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نائیک رجب علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C