ٹرمپ نے عالم اسلام کے رہنما پر نام نہاد پابندی لگا کر اپنے پاگل پن کا ثبوت دیا: شیعہ علماء
👁️ 54 بار دیکھا گیا
ٹرمپ نے عالم اسلام کے رہنما پر نام نہاد پابندی لگا کر اپنے پاگل پن کا ثبوت دیا: شیعہ علماء
پاراچنار (محمد صادق) ضلع کرم کے علماء نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عالم اسلام کے رہنما پر نام نہاد پابندی لگا کر اپنے پاگل پن کا ثبوت دیا ہے اور عالم اسلام کے رہنما آیت اللہ خامنہ ائ نے دنیا تمام مسلمانوں و مظلوموں کی ہمہ وقت حمایت کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل سمیت اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ علمائے اہلبیت، تحریک حسینی اور علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ زاہد حسین، علامہ سید صفدر علی شاہ، علامہ حاجی عابد حسین، علامہ سید احمد حسین الحسینی، علامہ احمد علی روحانی، علامہ سید محمد حسین روحانی، علامہ باقر حیدری، علامہ ثواب علی نے کہا کہ دنیائے اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ائ پر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے پابندی مضحکہ خیز ہے اور امریکہ عالم اسلام کو زک اور اسلام دشمن قوتوں کو تقویت پہنچانے کے لئے جس روڈ میپ پر کام کررہا ہے آیت اللہ خامنہ ائ ان کے ان مذموم مقاصد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے علمائے کرام نے کہا کہ قرآن کے واضح حکم کے باوجود راہ و رسم رکھے ہوئے ہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ٹرمپ اور ان کے ہمنواؤں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو خصوصا پاکستان کے مسلمانوں پر فرض بنتا ہے کہ وہ امریکی ڈالر اور مصنوعات کی خرید وفروخت کی بجائے ملکی مصنوعات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ دنیا کے تمام دہشت گردوں کا سرغنہ بنا بیٹھا ہے اور اسرائیل جیسے عالم اسلام کے بڑے دشمن کی حمایت اور مدد کررہا ہے اس کے باوجود مسلمان ممالک کا امریکی ہاں میں ہاں ملانا قابل افسوس ہے۔
علماء نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آپس میں متحد رہیں اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تمام تر سازشوں کو ناکام بنائیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C