پاراچنار: شیعہ سنی قبائل میں تیسرا امن معاہدہ
👁️ 150 بار دیکھا گیا
پاراچنار: شیعہ سنی قبائل میں تیسرا امن معاہدہ
پاراچنار(ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم اور سینٹرل کرم کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے قبائلی رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دونوں فریقین نے ایک اور امن معاہدے پر اتفاق کر لیا۔ یہ معاہدہ خومسہ میں منعقد ہونے والے ایک اہم قبائلی جرگے کے دوران طے پایا، جس میں کثیر تعداد میں عمائدین اور انتظامی نمائندوں نے شرکت کی۔
انتظامیہ کے مطابق کڑمان، دونگیلہ، خمد، اور چمکنی سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے قبائلی مشران نے اس معاہدے کی توثیق کی۔ کمشنر کرم اشفاق خان نے تصدیق کی کہ یہ تیسرا بڑا معاہدہ ہے، اور ضلعی حکام مزید ایسے اقدامات کے لیے پرعزم ہیں تاکہ دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔
مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ علاقائی امن صرف وقتی ضرورت نہیں بلکہ پائیدار خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شیعہ سنی جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ باہمی رنجشوں کو پسِ پشت ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں اور علاقے کو مستقل امن و استحکام کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9289 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C