پاراچنار: ایف سی کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک، چار زخمی
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ایف سی کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک، چار زخمی
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ گھر کی تلاشی لینے اور گھر والوں کی مزاحمت پر ایف سی کی فائرنگ سے دو افرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی گاؤں مالی خیل میں ایف سی اہلکاروں نے مخبری پر امیر حمزہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران گاوں کے لوگ بھی اکٹھے ہو گئے اور ایف سی اہلکاروں کو چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے سے روکا اور تلخ کلامی، پتھراؤ کے بعد ایف سی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں یعقوب علی نامی شخص راستے میں دم توڑ گیا جبکہ حجاب حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ چار دیگر افراد عادل حسین، معراج حسین، سفر علی، لجبر حسین زخمی ہوگئے۔
ضلع کرم سے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ اگر کارروائی سے قبل علاقے کے عمائدین کو اعتماد میں لیا جاتا تو اس قسم افسوس ناک واقعہ پیش نہ آتا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں ایف سی کی جانب سے مختلف مواقع پر عوام پر فائرنگ کے واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ایف سی اور عوام کے مابین پہلے سے بد مزگی کا ماحول ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم واقعات سے اجتناب کیا جائے ایف سی کمانڈنٹ اور ذمہ دار حکام سے بار بار رابطوں کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4592 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C