پاراچنار: صدائے مظلومین کا حکومتی ذمہ داروں پر ہراساں کرنے کا الزام
👁️ 53 بار دیکھا گیا
پاراچنار: صدائے مظلومین کا حکومتی ذمہ داروں پر ہراساں کرنے کا الزام
پاراچنار (محمد صادق) پاراچنار کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے حامی اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگر انہیں حکومتی ذمہ دار افراد مختلف طریقوں اور بہانوں سے تنگ کررہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدائے مظلومین اور دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں شبیر ساجدی، شفیق مطہری، احمد طوری، شہادت کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ ضلع کرم کے لوگ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے وفادار ہیں ہر محاذ پر فورسز کا ساتھ دیا ہے مگر حب الوطنی اور وفاداری کے صلے میں ان کے خلاف مختلف قسم سازشیں کی جارہی ہیں۔ آرمی چیف نے بم دھماکوں کے بعد پاراچنار شہر کو سیف سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود گذشتہ دنوں دھماکہ ہوا، شہر سے آرمی نکالنے اور ایف سی تعینات کرنے کے راہ ہموار کی جارہی ہے مگر ایسا ہمیں کسی صورت قبول نہیں کیونکہ ایف سی کی سابقہ ریکارڈ سب کے علم میں ہیں اور حالیہ شورکی کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد بھی ایف سی کی جانب سے کبھی لوگوں کو گندم کی کٹائی کبھی نئے فصل بیج بونے سے منع کیا جارہا ہے اور مختلف قسم مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ اے سی اور ڈی سی اپنے فرائض سے بے خبر ہیں اور عوام کو سہولیات دینے کی بجائے مسائل پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اداروں اور انتظامیہ کی غفلت اور سستی کی وجہ سے گل سکینہ نامی پانچ سالہ معصوم بچی کی ریپ اور قتل کیس کے مجرموں کا تعین ایک سال بعد بھی نہیں کیا گیا جس سے بچی کے رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C