پاراچنار کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاراچنار کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
پاراچنار (محمد صادق) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر مشکلات کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج شروع کیا ہے اور حکومت سے ہسپتال کی آپ گریڈیشن اور عملے کی کمی پورا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اپنے مطالبات کے حق میں شہری احتجاجی جلوس کی شکل میں ہسپتال سے روانہ ہوئے اور مین روڈ پر نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، علامہ باقر حیدری، سماجی رہنما فہیم طوری، مجاہد حسین ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے جمشید شیرازی، شفیق طوری، ہدایت حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چار لاکھ کی آبادی کے لئے صرف آٹھ ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہیں جسے عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دورہ پاراچنار کے موقع پر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس اعلان پر کوئی عمل نہیں ہوا اور پاراچنار ہسپتال عملے کی کمی کی وجہ سے پہلے سے لوگ مشکلات کا شکار تھے سینئر ڈاکٹرز کی پروموشن کی وجہ سے اب ان کا بھی تبادلہ ہوگیا ہے اور ہسپتال میں صرف آٹھ ڈاکٹر رہ گئے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو پشاور اور دیگر ہسپتال میں ریفر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور وزیر اعلیٰ نے پاراچنار کے دورے کے موقع پر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا جو اعلان کیا تھا اس پر عمل کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3444 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C