پاراچنار: 2 افراد کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، لوئر کرم میں فوج تعینات کرنیکا مطالبہ
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پاراچنار: 2 افراد کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، لوئر کرم میں فوج تعینات کرنیکا مطالبہ
پاراچنار (ڈیلی اردو) پاراچنار شہر میں ہزاروں قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گذشتہ روز ذاتی دشمنی میں دو افراد کے قتل کے بعد مین شاہراہ بند کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے اور اپر کرم کی طرح لوئر کرم میں بھی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ طوری بنگش قبائل اور مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعے کے بعد صدہ میں مین شاہراہ بند کرنے متعدد شیعہ افراد کی گاڑیوں کو جلانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی واقعات کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان، حاجی سید علی اکبر، نیاز محمد، آغا مزمل حسین، جلال بنگش، عجیب حسین اور منصب بنگش نے کہا کہ ذاتی دشمنی میں آئے روز قتل کے واقعات پیش آتے ہیں مگر کسی کو اس قسم واقعات کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں قانون ہاتھ میں لینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں کئی سالوں تک یہاں آمد و رفت کے راستے بند رکھے گئے اور لوگوں کو اغوا اور قتل کے واقعات ہوتے رہے مگر اس کے باوجود طوری بنگش قبائل نے برادشت اور صبر سے کام لیا اور قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے حکومتی اقدامات کا انتظار کیا۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ اب مزید اس قسم واقعات برادشت نہیں کرینگے عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپر کرم کی طرح لوئر کرم کو بھی پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوسکے کیونکہ کرم میں آئے روز بدامنی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں عمائدین نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے ذاتی دشمنی کے واقعہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے اور بے گناہ لوگوں کے گاڑیوں کو جلاکر مین شاہراہ کو بلاک کیا ان کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کی جائے۔
عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واقعے کے بعد حالات معمول پر لانے کے لئے فوری کوششوں کو سراہا واضح رہے کہ گزشتہ روز صدہ کے قریب ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹا جان بحق ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل ہجوم نے لاشیں سڑک پر رکھ کر مین شاہراہ آمد و رفت کیلئے بند کردی اور بعض افراد کی جانب سے اشتعال انگیزی میں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C