پاکستان: او آئی سی وفد کا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان: او آئی سی وفد کا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق (آئی پی ایچ آر سی) کے 12 اراکین کے وفد نے متنازع ہمالیائی خطے کشمیر کی تقسیمی لائن پر صورتحال کی معلومات حاصل کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔
OIC-IPHRC delegation visiting #AJK from 04-08 August 2021 to assess HR and humanitarian situation in Indian Occupied Jammu and Kashmir (IoJ&K) on their way to LoC. pic.twitter.com/rcbiAeC8mT
— Permanent Mission of Pakistan to OIC (@PakOIC_Jeddah) August 6, 2021
رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا تھا وفد آزاد جموں کشمیر کے پونچھ ڈویژن چڑی کوٹ سیکٹر گیا، جہاں سینئر فوجی کمانڈر نے وفد کے اراکین کو ایل او سی سے متصل علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
OIC-IPHRC delegation visitIng #AJK from 04-08 August 2021 to assess HR and humanitarian situation in Indian Occupied Jammu and Kashmir (IoJ&K) met with President of AJK. @OIC_OCI @OIC_IPHRC @un @UNHumanRights pic.twitter.com/duX2eqGq9O
— Permanent Mission of Pakistan to OIC (@PakOIC_Jeddah) August 6, 2021
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفد کو کمیونٹی بنکرز کی تعمیر کے ذریعے دشمن کی فائرنگ سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
740 کلومیٹر طویل ایل او سی کو رواں برس فروری میں بھارت اور پاکستان کے مابین سال 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی تجدید تک دوسری جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سامنا رہا، جس کے بعد متاثرہ آبادی کی زندگیوں میں سکون آیا۔
دورے کے دوران او آئی سی- آئی پی ایچ آر سی کے اراکین نے جنگ بندی کی خلاف وزری سے متاثرین، گاؤں کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین اور سول انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔
OIC-IPHRC delegation visitIng #AJK from 04-08 August 2021 to assess HR and humanitarian situation in Indian Occupied Jammu and Kashmir (IoJ&K) met victims & refugees who fled from #IoJ&K, Kashmiri. pic.twitter.com/LB62eIZB6Y
— Permanent Mission of Pakistan to OIC (@PakOIC_Jeddah) August 6, 2021
اس موقع پر وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال سنگین تھی اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری توجہ اور در عمل کی ضرورت تھی۔
ملائیشیا کے احمد اعظم کا کہنا تھا متاثرین کو سننے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے خلاف ورزی کا مسئلہ حقیقی ہے اور بین الاقوامی ایجنسیز انہیں سزا نہیں دے رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ کشمیریوں کی مشکلات کو دستاویزی طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارت کے 5 اگست 2019 ک اقدامات کے تناظر میں اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹر سعید محمد عبداللہ نے کہا کہ بھارت کا فیصلہ آزاد جموں اور کشمیر میں مقیم ہمارے بھائی بہنوں کے لیے خطرناک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھا۔
انہوں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس عمل کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادایاتی تناسب کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
مراکش کے حافظ الہاشمی نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک لے کر جائیں گے کیونکہ وہ تقسیم شدہ حصے کے متاثرین کی تکلیف کو سمجھ گئے ہیں۔
ترکی کے ڈاکٹر حاجی علی اجکگل نے بھی مقبوضہ کشمیر کی جہنمی صورتحال کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں رائے شماری کی صورت میں مسئلہ کشمیر کا مکمل حل فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کر رہا اور سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود رائے شماری کے لیے مذاکرات سے گریز کر رہا ہے۔
آزربائیجان کے ڈاکٹر عیدین صفیخانلی نے کہا کہ دورے کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا تھا، یہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا ملنی چاہیئے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائے کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ بین الاقوامی اداروں بات کریں گے۔
مذکورہ وفد اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے تحت منعقد ہونے والی اِن کیمرا بریفنگ میں شرکت کرے گا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چئیرمین پارلیمانی کمیٹی شہریار خان آفریدی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر بریفنگ دیں گے جس میں خاص کر بھارتی آئین کی دفعہ 35-اے اور 370 کے خاتمے اور آبادیاتی تبدیلیاں کر کے کشمیریوں کو ان کے آبائی وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنے کا حوالہ دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C