پاکستان توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی پروفیسر جنید حفیظ کو رہا کرے: امریکی نائب صدر
👁️ 108 بار دیکھا گیا
پاکستان توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی پروفیسر جنید حفیظ کو رہا کرے: امریکی نائب صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نے پاکستان پر زوردیا ہےکہ وہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے پروفیسر جنیدحفیظ کو رہا کرے ان کایہ مطالبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ مذہبی آزادی سمٹ سے خطاب میں مائیک پینس نے آرٹریا، موریطانیا، پاکستان اور سعودی عرب میں مذہبی مخالفین کے حراست میں ہونے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاگر ریف باداوی کو رہا کرے جنہیں مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں 2014 میں 10سال جیل کی سزادی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم برما میں پریشان روہنگیا لوگوں کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مسلم اور مسیحی اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بدھ مت انتہاپسندی کو نظرانداز نہیں کرسکتے‘۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ روہنگیا لوگوں کے خلاف نسل کشی کی سفاکانہ مہم نے 7 لاکھ سے زائد لوگوں کو سرحد پار بنگلہ دیش جانے پر مجبور کردیا، ’اگرچہ امریکا برمی حکومت پر مسلسل زور دے رہا کہ تمام ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے لیکن حکومت کا بے گناہ مرد اور خواتین کو ہراساں اور قید کرنے کا سلسلہ جاری ہے‘۔
مائیک پینس نے کہا کہ ’ناقابل تصور دباؤ کے باوجود یہ چاروں افراد اپنے عقیدے کی مشق میں مذہبی آزادی کے دفاع میں کھڑے ہوئے‘۔ان قیدیوں کو یہ یقین دہانی کرواتے ہوئے کہ امریکی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’آج امریکا ارٹریا، موریطانیا، پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان افراد کے حقوق کا احترام کرے اور انہیں جانے دیں‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C