پاکستان: دفاع کیلئے 1373 ارب روپے مختص
👁️ 36 بار دیکھا گیا
پاکستان: دفاع کیلئے 1373 ارب روپے مختص
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال میں دفاع کے لئے مجموعی بجٹ کا صرف 16 فیصد مختص کیا گیا ہے، 1373 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 6 فیصد اضافہ کیا گیا جو کہ افراط زر کی شرح 9.8 فیصد کے تناسب سے بھی کم ہے
دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کو 651 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد، پاک فضائیہ کو 291 ارب روپے جبکہ پاک بحریہ کو 148 ارب 73 کروڑ روپے ملیں گے۔
دفاعی بجٹ میں سے پاک آرمی کے آپریٹنگ اخراجات 108 ارب روپے، ائیر فورس کے 38 ارب 3 کروڑ جبکہ پاک بحریہ کے 18 ارب 88 کروڑ روپے ہیں۔ دفاعی پیداوار اور سروسز پر 278 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ دفاعی بجٹ آئندہ مالی سال کے کل بجٹ کا 16 فیصد ہے۔
2019 / 20 میں ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر دِفاعی بجٹ منجمد رہا تھا جبکہ 2020/21 میں بھی مسلح افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ روپے کی قدر میں کمی، افراطِ زر اورکولیشن سپورٹ فنڈ کی بندش کے باوجود دِفاعی اور سیکورٹی ضروریات کو ملکی وسائل سے ہی پورا کیا گیا۔
پاک فوج نے کورونا وَبا کے خلاف دِفاعی بجٹ سے ہی 2 ارب 56 کروڑ روپے اور ٹِڈی دَل کے خلاف مہم میں 29 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے۔
پاک افواج نے ٹیکسوں کی مد میں مالی سال 2019-20 میں 190 ارب روپے سے زائد جبکہ انکم ٹیکس، کسٹم سرچارج اور سیلز ٹیکس کی مد میں 25 ارب 80 کروڑ روپے جمع کرائے۔
پاک افواج کے رِفاعی اداروں بھی 164 ارب 23 کروڑ سے زائد ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مدمیں ادا کئے۔
دوسری جانب بھارت کا دِفاعی بجٹ پاکستان کی نسبت 6 سے 7 گُنا زیادہ ہے اور بھارت پاکستان کی نسبت اپنے ایک فوجی پر سالانہ 4 گنا زیادہ خرچ کر تا ہے، پاکستان اپنے ایک فوجی پر سالانہ 12 ہزار 500 ڈالر جبکہ بھارت 42 ہزار ڈالر خرچ کرتا ہے۔
بھارت صرف نئے اسلحہ کی خریداری کے لیے سالانہ لگ بھگ 18 سے 19 ارب ڈالر خرچ کرتا جو پاکستان کے بجٹ کا دوگنا ہے۔
امریکا بھی ایک فوجی پر سالانہ 3 لاکھ 92 ہزار ڈالر جبکہ سعودی عرب 3 لاکھ 71 ہزار ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C