پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 82 فیصد ہلاکت کی ذمہ دار کالعدم ٹی ٹی پی، داعش، بی ایل اے قرار، رپورٹ
👁️ 35 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 82 فیصد ہلاکت کی ذمہ دار کالعدم ٹی ٹی پی، داعش، بی ایل اے قرار، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش-خراسان اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسی کالعدم تنظیمیں 2023 کے دوران دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں ہونے والی 82 فیصد سے زائد ہلاکت کی ذمہ دار ہیں جبکہ 78 فیصد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز پاکستان (پی آئی پی ایس) کی سیکیورٹی رپورٹ برائے 2023 میں سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان پر مذاکرات کا عمل بحال کرنے کا دباؤ بڑھانے کے لیے دہشتگرد حملے جاری رکھیں گی۔
یہ رپورٹ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو یہ بتائے جانے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی مسلسل آمد اور ان کی بھرتیوں، تربیت اور خودکش بمباروں کی تعیناتی کا سلسلہ ’تشویش کا باعث‘ ہے۔
ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں تقریباً ایک ماہ سے کچھ زائد عرصہ باقی رہ گیا ہے، ایسے وقت میں یہ انکشافات سامنے آنا انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران انتخابی امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتا ہے۔
عسکری ذرائع نے بتایا کہ افغانستان دوحہ معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکا، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
پاک-افغان بارڈر ’غیر محفوظ‘ قرار دیا جاتا ہے، حفاظتی اقدامات کے باوجود یہ ایک زبردست چیلنج ہے، غیرقانونی نقل و حرکت پر 100 فیصد کڑی نگرانی ایک پیچیدہ عمل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2023 کے دوران کل 306 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 23 خودکش بم دھماکے بھی شامل ہیں، ان حملوں میں 693 افراد (330 سیکیورٹی اہلکار، 260 عام شہری، اور 103 عسکریت پسند) جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک ہزار 124 افراد زخمی ہوئے۔
سال 2023 میں ہونے والے حملوں میں سال 2022 کے برعکس 17 فیصد اضافہ ہوا اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 2022 میں اسی طرح کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C