پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا
کراچی (ڈیلی اردو) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا۔
مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔
رویت ہلال سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ، بچے اور مریض گھروں پر نماز ادا کریں۔
تمام مساجد کی انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔ موجودہ حالات میں مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔ مسجد آنے والے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول ہونے کے بعد اعلان کیا۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آچکا ہے اور وہاں بھی 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔
اس کے علاوہ جاپان، بھارت و دیگر ممالک میں بھی جمعے کو پہلا روزہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C