پاکستان میں صحافیوں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا
👁️ 100 بار دیکھا گیا
پاکستان میں صحافیوں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فعال اور آزاد پریس جمہوریت کو مضبوط بناتا ہے اور حکومت کے عہدیداروں کی جواب دہی کرتا ہے۔ترجمان میتھیو ملر امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
پاکستانی میڈیا میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نام لینے پر پابندی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملر نے کہا کہ امریکہ عام طور پر تمام حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا کے کردار کا احترام کریں۔
اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بارے میں امریکہ کا تازہ مؤقف کیا ہے؟, محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا،” عمران خان ایک پرائیویٹ شہری ہیں اور امریکہ کسی فرد کی انفرادی حیثیت کے بارے میں کوئی موقف نہیں رکھتا۔”
انہوں نے کہا ،” توقع کرتے ہیں کہ صحافی جو پاکستان میں واقعات کی کوریج کرتے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ آزاد اور فعال پریس اور میڈیا وہ ادارے ہیں جو صحت مند جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں، یہ یقینی بنا کر کہ ووٹر فیصلے کر سکیں اور حکومتی عہدیداروں کا احتساب کر سکیں۔”
عمران خان کے اس حالیہ دعوے کے بارے میں کہ امریکی پالیسیوں کو چیلنج کرنا ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ” ہم ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کے الزامات بالکل غلط ہیں۔ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے اور انہیں اپنے آئین اور قوانین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ یہ امریکی حکومت کا معاملہ نہیں ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C