پاکستان میں فروری کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں 32 فیصد ریکارڈ اضافہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستان میں فروری کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں 32 فیصد ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال فروری کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں جنوری کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل حملہ تھا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردوں نے 58 حملے کیے جن میں 62 افراد ہلاک ہوئے، ان میں 27 عام شہری، 18 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 17 دہشت گرد شامل تھے، علاوہ ازیں ان حملوں میں 134 افراد زخمی ہوئے جن میں 54 شہری اور 80 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
ڈیٹا بیس سے معلوم ہوتا ہے کہ جون 2015 کے بعد پہلی بار ملک کو ایک ماہ میں 58 حملوں کا سامنا کرنا پڑا، ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں کی بڑھتی ہوئی رفتار فروری میں جاری رہی کیونکہ جنوری کے مقابلے میں فروری میں 32 فیصد زیادہ حملے ریکارڈ کیے گئے، تاہم جنوری کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی۔
جنوری میں سب سے زیادہ اموات پشاور پولیس لائن خودکش حملے کی وجہ سے ہوئیں، اس حوالے سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ’خودکش حملوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا لیکن ان کے اثرات اتنے تباہ کن ثابت نہ ہوئے جتنے جنوری میں تھے، فروری 2023 میں 3 خودکش حملے رپورٹ ہوئے جن میں 9 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے، جنوری میں 2 خودکش حملوں میں 106 افراد ہلاک اور 216 زخمی ہوئے۔
فروری میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ سابقہ فاٹا (کے پی کے قبائلی اضلاع) اور بلوچستان میں حملوں میں اضافہ ہوا۔ پنجاب اور سندھ میں بھی حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر کالعدم ٹی ٹی پی کا حملہ فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل حملہ تھا۔
فروری میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کیا اور کم از کم 55 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، پاکستان بھر سے کم از کم 75 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا، ملزمان کی اکثریت پنجاب اور خیبرپختونخوا سے گرفتار کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گردوں کے حملے بلوچستان میں رپورٹ ہوئے جہاں پی آئی سی ایس ایس نے کم از کم 22 حملے ریکارڈ کیے جن میں 25 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے۔
فاٹا کو 16 حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں 16 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 13 حملے ہوئے جن میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
پنجاب میں دہشت گردوں کے 4 حملے ہوئے جن میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں 3 مبینہ دہشت گردوں کے حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C