پاکستان میں 2023ء میں ایک دہائی کے سب سے زیادہ خودکش حملے
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پاکستان میں 2023ء میں ایک دہائی کے سب سے زیادہ خودکش حملے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ایک پاکستانی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان میں خودکش حملوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 2013 میں ہوئی تھیں۔
پاکستان کے لیے عنقریب ختم ہونے والا سال 2023ء ایک دہائی کے بعد دہشت گردی کے حوالے سے مہلک ترین سال ثابت ہوا۔ 2023ء میں ملک میں مجموعی طور پر 29 خودکش حملے کیے گئے، جو 2014 کے بعد خودکش حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں قائم ایک سرکردہ تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلِکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ”پریشان کن‘‘ اضافے پر خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔
پاکستان نومبر 2022 سے عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے، جب پاکستانی طالبان اور ریاست کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ طویل سرحد رکھنے والا پاکستان کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ان دہشت گردانہ اور عسکریت پسندانہ کارروائیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اس سال کے اوائل میں پشاور کی مرکزی پولیس لائن پر خودکش حملے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق، ”2023 میں ملک نے ایسے (خودکش) حملوں میں پریشان کن اضافہ دیکھا، جو 2014 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ان 29 خودکش حملوں کے نتیجے میں 329 انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور 582 افراد زخمی ہوئے۔‘‘
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آخری بار پاکستان میں خودکش حملوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 2013 میں ہوئی تھیں، جب 47 خودکش بم دھماکوں میں 683 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس تھنک ٹینک کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان میں اس سال خودکش حملوں کی تعداد میں ‘پریشان کن‘ 93 فیصد اضافے اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 226 فیصد جبکہ زخمیوں کی تعداد میں 101 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ”ان دہشت گردانہ حملوں کی کل تعداد میں خودکش حملوں کا تناسب 2022 میں 3.9 فیصد کے مقابلے میں 2023 میں بڑھ کر 4.7 فیصد ہو گیا، جو صورت حال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس سال سب سے زیادہ 23 خودکش حملوں میں 254 افراد ہلاک اور 512 زخمی ہوئے۔ 23 میں سے 13 خودکش بم دھماکے ماضی میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ہوئے، جن میں 85 افراد ہلاک اور 206 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں 5 خودکش حملے کیے گئے، جن میں 67 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے، جب کہ جنوبی صوبہ سندھ میں ایک خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد مارے گئے اور 18 زخمی ہوئے۔
پی آئی سی ایس ایس نے کہا ہے، ”ان پریشان کن اعداد و شمار سے مزید پتہ چلتا ہے کہ سکیورٹی فورسز ان حملوں کا بنیادی ہدف تھیں، جبکہ عام شہری ان حملوں کا دوسرا سب سے بڑا شکار تھے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق اس سال ایسے حملوں میں ہونے والی کل اموات میں سے 48 فیصد اور مجموعی زخمیوں میں سے 58 فیصد پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1931 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C