پاکستان نے بھارت کےجاری کردہ نقشوں کو مسترد کردیا، نقشوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دیا گیا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارت کےجاری کردہ نقشوں کو مسترد کردیا، نقشوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری کردہ نئے ‘سیاسی نقشے’ کو مسترد کرتے ہوئے نئی دہلی کے اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی قرار دے دیا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، بھارت کے نئے سیاسی نقشے مسترد کرتا ہے جس میں مقبوضہ جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھارتی وزارت داخلہ نے ایک نوٹی فکیشن میں جموں و کشمیر اور لداخ کی سرحدی حدود کی تفصیلات پیش کی تھیں اور ساتھ ہی نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک جاری بیان میں کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے نیا سیاسی نقشہ جاری کرنا بلا جواز ہے جس کی کوئی حثیت نہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کوئی بھارتی اقدام مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا کیونکہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کردہ تنازع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی نفی نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی قانونی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو، سیاسی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاری، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر پاکستان بھر میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے اور بھارتی حکومت کی بھرپور مذمت کی گئی۔
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل 370) کے خاتمے کے متنازع اقدام کے بعد 31 اکتوبر کو مقبوضہ وادی کو باضابطہ طور پر 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت موجود ہے جبکہ لداخ میں بدھ مت کے ماننے والے بھی ہیں۔
نئے معاہدے کے تحت جموں و کشمیر ایک کروڑ 22 لاکھ افراد پر مشتمل ایک علیحدہ اور لداخ 3 لاکھ افراد پر مشتمل دوسری اکائی کہلائے گا اور دونوں اکائیاں براہ راست نئی دہلی میں موجود وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہوں گی۔
دوسری جانب چین اور ترکی سمیت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این ایچ سی آر) نے بھی بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر ‘شدید تشویش’ کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ خطے میں تمام حقوق کو مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ ‘سپریم کورٹ آف انڈیا نے نقل و حرکت کی آزادی اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سست عمل کیا جارہا ہے’۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے گزشتہ 72 برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور 30 برس کے دوران آزادی کی تیز ہوتی ہوئی تحریک کو دبانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور 5 اگست 2019 کو مقبوضہ خطے کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔
بھارت مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور یہ مسئلہ عالمی برادری کے لیے توجہ طلب ہے اور حالیہ اقدامات کے بعد اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز میں اس پر بات کی جارہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C