پاکستان نے 16 دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، میزائل ناکارہ بنائے گئے، بھارتی فوج کا دعویٰ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاکستان نے 16 دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، میزائل ناکارہ بنائے گئے، بھارتی فوج کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو رپورٹ) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی علاقے جموں سمیت پونچھ، کپواڑہ، ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں صورتحال گزشتہ رات سے شدید کشیدہ ہو چکی ہے، جہاں بھارتی حکام نے پاکستان پر متعدد میزائل اور راکٹ حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق، رات گئے پاکستان نے جموں، ادھم پور اور انڈین پنجاب کے پٹھان کوٹ میں بھارتی فوجی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل داغے، جنھیں جدید دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے بھارت کی 16 دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔
ادھر پاکستان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرحد پار کسی بھی حملے میں ملوث نہیں۔
لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، ہلاکتیں اور زخمی
گزشتہ رات لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع پونچھ میں شدید شیلنگ کے نتیجے میں ایک شہری محمد ابرار ہلاک اور ایک خاتون شاہدہ اختر زخمی ہوئیں، جو اس وقت ضلع ہسپتال منڈی میں زیر علاج ہیں۔
اسی طرح کپواڑہ اور بالا مولا میں بھی شدید گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اڑی میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار کے مطابق، شیلنگ سے ایک خاتون نرگس بیگم ہلاک ہو گئیں۔
عوام میں خوف، تعلیمی ادارے بند، بجلی منقطع
حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر بھارتی فوج نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں تمام اضلاع میں بلیک آؤٹ نافذ کیا، جس کے نتیجے میں رات بھر بجلی منقطع رہی اور شہری شدید خوف و ہراس کا شکار رہے۔
حکام نے تمام تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کر دیے ہیں، جبکہ جاری امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ڈرون حملوں اور سیزفائر خلاف ورزیوں کا الزام
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق، 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے مغربی سرحد پر متعدد مقامات پر ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں سے حملے کیے، جنھیں مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں بھی ہوئیں، جن کا بھارتی افواج نے بھرپور جواب دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C