پاکستان کا ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان کا ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد اپنے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد کسی بھی ممکنہ جارحیت کی روک تھام کو مضبوط بنانا اور اس کی مکمل طور پر فعالیت کے ذریعے خطے اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے میں تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا، صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ جنوری 2017 میں پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک پرواز کرنے والے پہلے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اُس وقت کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا ابابیل میزائل 2200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس میزائل کی خاص بات اس میں استعمال ہونے والی ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی ہے جو ایک سے زیادہ اہداف کو بیک وقت نشانہ بنا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس میزائل نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم بنادیا ہے، پاکستان اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے، جسے 60 کی دہائی کے آخر میں امریکا اور روس نے بنایا تھا۔
بھارت نے 2012 میں ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جبکہ دوسرا کامیاب تجربہ اُس نے 2013 میں کیا تھا، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک عدم استحکام پیدا ہوا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ خطے میں دفاعی برابری کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی ماہرین کو ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل میزائل بنانے کی ضرورت پیش آئی جس کی بنا پر پاکستان نے یہ ٹیکنالوجی تشکیل دی۔
اسی طرح پاکستان نے 9 اپریل 2022 کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔
اس سے قبل 12 اگست 2021 کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C