پاکستان کا بھارت کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام ، گولہ باری جاری
👁️ 92 بار دیکھا گیا
پاکستان کا بھارت کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام ، گولہ باری جاری
اسلام آباد + نئی دہلی (ڈیلی اردو ) بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران پاکستان کی جانب سے بار بار اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر اسی شام کو پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی شب ساڑھے 10 بجے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکرم مسری کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلح افواج جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا مناسب جواب دے رہی ہیں، اور ہم نے ان کا سنجیدہ نوٹس لیا، ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے مناسب اقدام کرے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ بھارتی افواج کو سخت جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔
ادھر دوسری جانب پاکستان میں مقامی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ پشاور میں بھی ہفتہ کی شب دھماکے سنائی دیئے جن کے ساتھ فائرنگ بھی ہوئی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا تعلق پاک بھارت کشیدگی سے ہے یا نہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سرینگر میں موجود روائٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ دھماکے اس وقت رپورٹ ہوئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کی فوجوں نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بھارتی وقت کے مطابق 5 بجے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا
اس کے کئی گھنٹے بعد امریکی ٹی وی سی این این نے آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ سی این این کے مطابق درجنوں دھماکے سنے گئے اور مقامی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے پار سے حملہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C