پاکستان کی سرزمین پر چین کا کوئی فوجی تعینات نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 49 بار دیکھا گیا
پاکستان کی سرزمین پر چین کا کوئی فوجی تعینات نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی اُن خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر مزید فوج تعینات کر دی ہے۔
جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے ان خبروں کو بھی من گھڑت قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسکردو ایئر پورٹ چین کے زیرِ استعمال ہے۔
…No such movement or induction of additional forces has taken place. We also vehemently deny presence of Chinese troops in Pakistan. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر چین کا کوئی فوجی تعینات نہیں ہے۔ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ خبریں حقیقت کے منافی اور من گھڑت ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے لگ بھگ 20 ہزار اضافی فوج گلگت بلتستان لائن آف کنٹرول کے اطراف تعینات کر دی ہے۔
بھارتی اخبار ‘دی اکنامک ٹائمز’ کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چینی حکام پاکستان کی دہشت گرد تنظیم ‘البدر’ کے ساتھ بھارتی کشمیر میں حملوں کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایل او سی پر اضافی فوج گزشتہ سال بالا کوٹ پر بھارتی حملے کے بعد کی جانے والی تعیناتی سے بھی زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان مئی سے ہی سرحدی مقام لداخ میں کشیدگی جاری ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والی ایک جھڑپ میں لگ بھگ 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
چین اور بھارت کے حکام نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن اس کے باوجود فریقین ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C