پرتگال میں اسماعیلیوں کے مرکز پرحملہ، 2 افراد ہلاک، افغان شہری گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پرتگال میں اسماعیلیوں کے مرکز پرحملہ، 2 افراد ہلاک، افغان شہری گرفتار
لزبن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ اے پی) پرتگالی دارالحکومت لزبن میں اسماعیلیوں کے ایک مرکز پر چاقو سے حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پرتگالی دارالحکومت لزبن میں منگل کے روز ایک اسماعیلی مرکز پر چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ سی این این پرتگال کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر ایک افغان شہری نے کیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ایک بڑے خنجر سے مسلح تھا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے یہ حملہ آور زخمی ہو گیا اور پھر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ خود پرتگالی پولیس کی طرف سے حملہ آور کی قومیت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں خواتین ہیں اوران کی شناخت آغا خان فاؤنڈیشن کی 49 سالہ مینیجراورایک 24 سالہ رضاکار لڑکی کے طور پر کی گئی۔
دریں اثناء پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کی اب تک کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ”صرف ایک فرد واحد کی طرف سے کیا گیا حملہ‘ تھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مجرمانہ کارروائی پر مزید کوئی بھی تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔
اسماعیلی شیعہ مسلمانوں ہی کی ایک اقلیتی برادری ہے، شیعہ مسلمانوں پر پاکستان جیسے مسلم ممالک میں شدت پسندوں کی طرف سے حملے بھی ہوتے رہتے ہیں۔
ادھر لزبن سے خبر رساں ادارے اے پی کی اطلاعات کے مطابق اس اسماعیلی مرکز پر حملہ کرنے کے شبے میں پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
وزیر اعظم کوسٹا نے صحافیوں کو بتایا، ”ایک مجرمانہ فعل ہے جس میں آج منگل کے روز دو انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”ہر چیز اسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک الگ تھلگ واقعہ ہے۔‘‘
پولیس نے پرتگالی وزیر اعظم کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بس یہی کہا گیا کہ مزید معلومات آج منگل ہی کے روز لیکن بعد میں مہیا کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C