پشاور: رواں سال 255 دہشت گرد ہلاک اور 726 گرفتار کئے گئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد
👁️ 35 بار دیکھا گیا
پشاور: رواں سال 255 دہشت گرد ہلاک اور 726 گرفتار کئے گئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور عمران شاہد نے کہا ہے کہ ایف آئی آر اور تفتیش کے عمل کو احسن طریقے سے نمٹا رہے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران شاہد نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں 98 ملزمان کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین تفتیش پر عدالتوں نے کسٹڈی کے دن 7 سے بڑھا کر 40 دن کردیے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے یہ بھی کہا کہ رواں سال دہشت گردی کے واقعات کی ایک ہزار 93 ایف آئی آرز درج کی گئیں، جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع افغانستان سرحد سے متصل ہیں، اس لیے وہاں دہشت گردی کے زیادہ واقعات ہو رہے ہیں۔
عمران شاہد نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد دہشت گردی اور جرائم میں کمی ہوئی، رواں سال 2095 دہشت گردوں کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 726 دہشت گرد گرفتار ہوچکے ہیں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلوں میں 255 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ حکومت نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید آلات دیے ہیں، جن سے آنے والے دنوں میں دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہر ریجن میں خصوصی ٹیمیں بنا کر جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے، بھتا خور کاروباری شرح کے مطابق ایک لاکھ سے کروڑوں روپے بھتا مانگتے ہیں۔
عمران شاہد نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی میں افسران کی کمی ہے اس کے باوجود ایف آئی آر اور تفتیش کے عمل کو احسن طریقے سے نمٹا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 184 افسران اور اہلکار ہلاک جبکہ 408 زخمی ہوئے جبکہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 24 آپریشن ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C