پشاور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید، 4 افراد زخمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید، 4 افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دلہ زاک روڈ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ دلہ زاک روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار میں گن مین راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، شہید اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی کی جانب سے ڈیلی اردو کو ارسال کے گئے ای میل میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C