پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو جمعرات کی شب خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر کوہاٹ سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی ایم کے رہنما عبد اللہ ننگیال نے وائس آف امریکہ کو منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بنوں سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے جانی خیل میں جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے جا ریے تھے کہ گنبت کے علاقے سے کوہاٹ پولیس نے حراست میں لیا۔
عبداللہ ننگیال کے بقول، منظور پشتین کے ہمراہ حراست میں لیے گئے تحریک کے دیگر ساتھیوں میں بلال، ادریس اور ضہیب بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چاروں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب منظور پشتین اور ان کے تین ساتھیوں کی گرفتاری سے متعلق اب تک کسی قسم کا سرکاری بیان یا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔
پی ٹی ایم کے رہنما عبد اللہ ننگیال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلال اور ضہیب پہلے سے درج مقدمات میں عدالت سے ضمانت پر ہیں جب کہ منظور پشتین اور ادریس کے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن انہیں درج مقدمات میں نہیں بلکہ، ان کے بقول، جانی خیل میں جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے سے روکنے کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے کئی رہنما پہلے ہی ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں جنوبی وزیرستان سے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر حیدر آباد کی سینٹرل جیل میں گزشتہ برس دسمبر سے قید ہیں۔
چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں، صوابی سے تعلق رکھنے والے یوسف علی خان بھی تقریباً چھ مہینوں سے قید ہیں اور ان پر سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملک کے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں پولیس مقابلے میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف 2018 میں ہونے والے احتجاج کے دوران پی ٹی ایم کا قیام عمل میں آیا تھا۔
پی ٹی ایم رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ان کی تحریک کا مقصد ملک بھر کے پشتونوں کو درپیش سیکیورٹی، سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے لوگوں کو متحد کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C