پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم
👁️ 314 بار دیکھا گیا
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر سے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹی ایل پی کے نام پر رجسٹرڈ جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ 15 نومبر تک جمع کرائی جائے۔
یہ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو پہلے ہی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا جا چکا ہے، اور اب اس کے تمام مالی و غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4822 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3565 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C