پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی نے لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔#Terrorism #CTD #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 23, 2023
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں، اٹک سے 5 اور لاہور سے 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے تقریباً 5 کلو دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، پرائما کارڈز، پستول اور گولیاں، ایس ایم جی رائفل اور 80 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹس، اسٹیکرز، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں خورشید، عبدالرشید، عرفان اللہ، لقمان خان، وحید خان، رضوان اللہ، محمد عامر، شیخ محمد، عامر اسماعیل، محمد رحمان، واجد رمضان، الہام الدین اور محمد اسامہ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، داعش، تحریک جعفریہ پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 625 کومبنگ آپریشنز کئے، اس کومبنگ آپریشنز میں 27229 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان دوران 105 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 101 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C