پنجاب میں سی ٹی ڈی کے بڑے آپریشنز، 11 دہشت گرد گرفتار، خودکش بمبار کے اہم انکشافات
👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے بڑے آپریشنز، 11 دہشت گرد گرفتار، خودکش بمبار کے اہم انکشافات
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
میانوالی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک خطرناک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹس اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین شامل ہیں۔
لاہور میں گرفتار خودکش بمبار کے سنسنی خیز انکشافات
لاہور کے علاقے برکی سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار شمس اللہ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اسے افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔ تربیت کے بعد اسے کالعدم جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائنز پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے۔
گرفتار خودکش بمبار نے انکشاف کیا کہ تربیت کے دوران اسے نشہ آور اشیاء دی جاتی تھیں۔ سہولت کار علی نے اسے تین دن تک لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کار علی کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے برکی کے علاقے سے شمس اللہ کو گرفتار کیا تھا۔
تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا پانچواں حملہ
صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پنجاب پولیس نے پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا۔ 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، شدت پسندوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بہادری سے ناکام بنا دیا۔ شدت پسندوں نے 10 سے 12 افراد کی تعداد میں حملہ کیا اور راکٹ لانچرز سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کی الرٹ اور تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے شدت پسندوں کی فوری نشاندہی کی گئی، اور پولیس کی جوابی کارروائی سے وہ چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی قیادت کی، اور پولیس کی کیو آر ایف ٹیمیں بروقت پہنچ کر شدت پسندوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند بزدلانہ حملوں سے پنجاب پولیس کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C