پنجاب کے سرکاری ملازمین کالعدم تنظیموں کے کارندے نکلے
👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب کے سرکاری ملازمین کالعدم تنظیموں کے کارندے نکلے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور واپڈا سمیت دیگر اداروں کے ملازمین دہشت گرد تنظیموں کے کارندے نکلے، جب کہ متعدد ملازمین سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈولر پنجاب کے سرکاری ملازم نکلے، اور ریکارڈ کے مطابق 26 سرکاری ملازمین کے مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلقات تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فورتھ شیڈولر میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سمیت محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، اساتذہ اور واپڈا کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق متعدد سرکاری ملازمین کے کیسز تاحال انڈر ٹرائل ہیں، اور فورتھ شیڈولر کی فہرست میں شامل 8 سرکاری ملازمین نوکری سے ریٹائر ہو چکے ہیں، 2 سرکاری ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔
فورتھ شیڈولر کیلئے لازم ہے کہ وہ ماہانہ تھانے میں حاضری لگوائے، لیکن رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب بھر کے 1400 سے زائد فورتھ شیڈولر میں سے 100 سے زائد لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فورتھ شیڈولر میں شامل سرکاری ملازمین دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہے، اور متعدد ملازمین سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C