08/March/2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 شدت پسند گرفتار

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 شدت پسند گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 شدت پسند گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میں سے 10 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے دو شدت پسندوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے جنھیں بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خوشاب، جہلم، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، راشد، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 2 خطرناک دہشت گردوں کو خوشاب اور جہلم سے گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

بیان کے مطابق رواں ہفتے میں 758 کومبنگ آپریشنز کے دوران107 مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C