پیرس اجلاس: حزب اللہ کے غیر مسلح کرنے کیلئے سعودی، فرانسیسی اور امریکی حکام کا میکینزم تیار
👁️ 210 بار دیکھا گیا
پیرس اجلاس: حزب اللہ کے غیر مسلح کرنے کیلئے سعودی، فرانسیسی اور امریکی حکام کا میکینزم تیار
پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) فرانسیسی، سعودی اور امریکی حکام نے جمعرات کو پیرس میں لبنان کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ سفارت کاروں کے مطابق یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ بندی کی ناکامی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل اور لبنان نے 2024 میں امریکی ثالثی کے تحت ایک جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس نے ایک سال سے زائد عرصے تک جاری اسرائیل-حزب اللہ لڑائی کو ختم کیا۔ اس لڑائی نے ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے بعد بھی دونوں فریق ایک دوسرے پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔
اسرائیل نے لبنانی فوج کی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ اسرائیلی فضائی حملے جنوبی لبنان اور بیروت تک پہنچ چکے ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس میں سہ فریقی مذاکرات کے بعد کہا کہ اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ لبنانی فوج کی کوششوں کو شواہد کے ساتھ دستاویزی شکل دی جائے، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو فعال کیا جائے، اور موجودہ جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک میکینزم تیار کیا جائے۔
چار یورپی اور لبنانی سفارت کاروں اور حکام نے روئٹرز کو بتایا کہ ان بڑھتے ہوئے خدشات کے پس منظر میں کہ جنگ بندی سرے سے ختم بھی ہو سکتی ہے، پیرس منعقدہ اجلاس کا مقصد زیادہ مضبوط حالات پیدا کرنا تھا تاکہ حزب اللہ کے غیر مسلح کیے جانے کے عمل کی شناخت، حمایت اور تصدیق کی جا سکے اور اسرائیل کو بھی کشیدگی میں اضافے سے روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C