پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول مزید ساڑھے 4 روپے مہنگا کر دیا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول مزید ساڑھے 4 روپے مہنگا کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ سےجاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے جون 2019 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پچھلی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم 4 روپے 50 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے ہوگی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے 4 روپے 26 پیسے اضافے کی اجازت دیتے ہوئے نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے مقرر کردی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت بالترتیب 98 روپے 46 پیسے اور 88 روپے 62 پیسے ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ کے شروع میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اوگرا نے گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 38 پیسے اضافے کی سمری ارسال کی تھی، تاہم وفاقی کابینہ نے9 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی جس کے بعد پیٹرول 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔
حکومت نے گزشتہ ماہ اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے فی لیٹر قیمت 122 روپے 32 پیسے مقرر کی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ حکومت نے بھی مہنگائی زیادہ ہونے کے تاثر کو تسلیم کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C