پی ٹی ایم کے گرفتار این این اے علی وزیر کی رہائی کا امکان
👁️ 81 بار دیکھا گیا
پی ٹی ایم کے گرفتار این این اے علی وزیر کی رہائی کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی ایم کے گرفتار رہنما علی وزیر کی رہائی کا امکان، خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان میرانشاہ پہنچ گئے، عسکری و سول حکام اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں، گزشتہ روز کے واقعہ سمیت رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی بھی زیر بحث آئی اور انہیں کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز وزیرستان میں پیش آئے واقعے کے بعد معاملات کو پرامن طریقے سے بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان میرانشاہ پہنچ گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے عسکری و سول حکام اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس دوران گزشتہ روز کے واقعہ سمیت رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی بھی زیر بحث آئی۔ اس حوالے سے بی بی سی اردو سے وابستہ صحافی رفعت اللہ اورکزئی کا دعویٰ ہے کہ معاملات کو پرامن طریقے سے بہتر کرنے کی خاطر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ نے وزیرستان میں گرفتار کیے گئے دہشت گرد کے ایک مبینہ سہولت کار کو چھڑوانے کیلئے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ نے شر پسندوں کو مشتعل کرکے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروایا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 3 کارکن جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ محسن داوڑ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پی ٹی ایم کے 13 کارکن شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C