چینی سرحد کے قریب لداخ میں بھارتی ٹینک دریا میں غرقاب، 5 فوجی ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
چینی سرحد کے قریب لداخ میں بھارتی ٹینک دریا میں غرقاب، 5 فوجی ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) بھارتی فوج کے کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک فوجی مشق کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث پیش آیا۔
ہفتے کی صبح ایک بھارتی عسکری ٹینک چین کی سرحد کے قریب لداخ میں دریا پار کرتے ہوئے غرقاب ہو گیا اور اس میں موجود پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے بھارتی فوج کے کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک فوجی ٹریننگ کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث پیش آیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ساسر برانگسا میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب پیش آیا۔
بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک “افسوس ناک حادثہ” ہے اور اس میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں قوم ان سپاہیوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
https://x.com/rajnathsingh/status/1806937228825837680?t=KLRoDja6pvUsgxrjemft7A&s=19
لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کے مابين مئی 2020ء میں جھڑپیں ہوئی تھیں، جن میں 20 بھارتی اور چار چینی سپاہی ہلاک ہو گئے تھے۔ تب ہی سے اس سرحد پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان دونوں ممالک نے فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد وہاں تعینات کی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C