چینی غبارہ ‘جاسوسی’ کے ایک بڑے پروگرام کا حصہ تھا، امریکا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
چینی غبارہ ‘جاسوسی’ کے ایک بڑے پروگرام کا حصہ تھا، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/ روئٹرز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کئی روز تک امریکی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہنے والا چینی غبارہ، چالیس ممالک کو نشانہ بنانے والے ایک بڑے نگرانی کے پروگرام کا حصہ تھا۔
ایک سینیئر امریکی اہلکار نے نو فروری جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے جس چینی غبارے کو مار گرایا، وہ ایسے غباروں کے اس بڑے بیڑے کا ایک حصہ تھا، جسے بیجنگ نے انٹیلیجنس معلومات جمع کرنے کے لیے پانچ براعظموں کے 40 سے زائد ممالک کو بھیجا تھا۔
تاہم بیجنگ نے ان امریکی دعووں کو مسترد کردیا ہے اور اس کا کہنا کہ ہے کہ پچھلے ہفتے امریکی فضائی حدود پر دیکھا گیا غبارہ صرف ”موسمیات” کے مقاصد کے لیے تھا۔ چین نے اسے مار گرائے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے ایک بیان میں کہا کہ تفصیلی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ غبارہ ”واضح طور پر انٹیلیجنس نگرانی کے لیے تھا اور یہ موسمیات سے متعلق غباروں میں نصب آلات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔”
اہلکار کا مزید کہنا تھا، ”اس میں متعدد قسم کے اینٹینا تھے، جو ممکنہ طور پر مقامات کی معلومات اور مواصلات کی تفصیلات جمع کرنے جیسی صلاحیت رکھتے تھے۔” اہلکار کے مطابق امریکہ کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ غبارہ بنانے والے کا براہ راست تعلق چین کی ‘پیپلز لبریشن آرمی’ (پی ایل اے) سے ہے۔
لیکن وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ غبارے سے ملنے والے طبعیاتی شواہد اب تک ”انتہائی محدود” ہیں۔
‘اطلاعاتی جنگ’ پر چین کی مذمت
ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک بار پھر سے اس بات کا اعادہ کیا کہ بغیر پائلٹ والا وہ غبارہ موسمیات سے متعلق صرف ایک سویلین غبارہ تھا۔
ماؤ نے کہا کہ غبارے کومار گرانا ”غیر ذمہ دارانہ” عمل تھا اور بیجنگ کے خلاف اس طرح کے الزامات، ”امریکی فریق کی جانب سے چین کے خلاف اطلاعاتی جنگ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔”
جمعرات کے روز بیجنگ کی جانب سے یہ ریمارکس امریکہ کی طرف سے تازہ معلومات جاری کرنے سے قبل ہی سامنے آئے۔ تاہم بیجنگ نے یہ نہیں بتایا کہ غبارے کا تعلق کسی سرکاری محکمے یا کمپنی سے تھا یا نہیں۔
امریکہ اور چین میں کشیدگی؟
اس تازہ واقعے سے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ سنیچر کے روز اس معاملے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم چینی وزیر دفاع نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
پہلی بار غبارہ نظر آنے کے فوراً بعد امریکی وزیر دفاع انٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
تاہم جب اس حوالے امریکی صدر جو بائیڈن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا اس واقعے سے امریکہ اور چین کے تعلقات کو بڑا نقصان پہنچا ہے، تو انہوں نے کہا ”نہیں۔”
لندن کے کنگز کالج میں دفاعی اور خارجہ پالیسی کے ماہر مائیکل کلارک نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ ایک قسم کا جھگڑا ہے۔ یہ کوئی بحران نہیں ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”بائیڈن چاہتے ہیں کہ انتظامیہ یہ ظاہر کرے یہ محض ایک طرح کا جھگڑا ہے۔ یہ گزر جائے گا۔ اور چین کے ساتھ اپنے وسیع تر تعلقات کے بارے میں سوچنے کے لیے ہمیں موقع مل گیا ہے۔ ایک بار پھر وہ نہیں چاہتے کہ بیجنگ اس پر سبقت لے جائے۔”
دوسری جانب جمعرات کے روز ہی ایک غیر معمولی اور تیز تر اقدام کے تحت امریکی ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر چینی غبارے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی خود مختاری کی ”صریحاً خلاف ورزی” قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C