چین اور روس نے مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دیں
👁️ 43 بار دیکھا گیا
چین اور روس نے مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دیں
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) چین اور روس کی جانب سے یہ فوجی مشقیں ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں، جب نیٹو اتحاد نے بیجنگ حکومت پر روس کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ میں ’فیصلہ کن اور فعال‘ کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
https://x.com/RT_com/status/1812268270793511010?t=nc6tR48At_V3vIdbvWq7mw&s=19
چین کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج نے مغربی اور شمالی بحرالکاہل میں گشت کیا ہے اور اس آپریشن کا بین الاقوامی اور علاقائی حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان مشقوں میں کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
https://x.com/PDChina/status/1811687150192329037?t=hYxR9HrJt2XHT1g65WF4nQ&s=19
یہ مشترکہ بحری مشقیں اتوار کو صوبہ گوانگ ڈونگ میں شروع ہوئیں۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں بحریہ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ دونوں ممالک کی بحری فورسز میزائلوں کا مقابلہ کرنے، سمندری حملے کا جواب دینے اور فضائی دفاع کی مشقیں سرانجام دیں گے۔
ژنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ چین اور روس کی بحری افواج نے ژانگ جیانگ شہر میں افتتاحی تقریب کے بعد صرف نقشے پر ہی ”فوجی اور حکمت عملی کوآرڈینیشن‘‘ کی مشقیں کیں۔
نیٹو اور چین کے مابین سفارتی کشیدگی
یہ مشترکہ مشقیں گزشتہ ہفتے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ چین کی تازہ ترین کشیدگی کے بعد شروع کی گئی ہیں۔ نیٹو کے 32 ممبران نے واشنگٹن میں ہونے والے اپنے سربراہی اجلاس میں چین کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے حتمی بیانیے کی منظوری دی تھی۔ اس میں واضح کیا گیا تھا کہ چین فوجی اتحاد کا مرکز بن رہا ہے اور یہ کہ بیجنگ حکومتیوکرین کے خلاف روسی جنگ میں ”فیصلہ کن اور فعال‘‘ کردار ادا کر رہا ہے۔
چین نے نیٹو کے ان الزامات کو ”بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ مغربی فوجی اتحاد چین کے ساتھ کسی بھی طرح کی محاذ آرائی سے خبر دار رہے۔ چین کا کہنا تھا کہ نیٹو ایشیا میں ”افراتفری‘‘ نہ لائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C