چین: مسجد کے انہدام کے خلاف شدید مزاحمت، پولیس اور فوج تعینات، متعدد مسلمان گرفتار
👁️ 90 بار دیکھا گیا
چین: مسجد کے انہدام کے خلاف شدید مزاحمت، پولیس اور فوج تعینات، متعدد مسلمان گرفتار
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) چین میں ایک مسجد کو جزوی طور پر مسمار کرنے کی منصوبہ بندی پر جھڑپوں کے بعد مسلمانوں کی اکثریت والے جنوب مغربی قصبے میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا جبکہ متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
Footage from China's Yunnan province allegedly shows clashes between Hui Muslims and police after being denied mosque entry.
Online speculation hints at authorities planning mosque demolition ⤵️ pic.twitter.com/JdjZw5VrMa
— Al Jazeera English (@AJEnglish) May 29, 2023
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف کو عینی شاہدین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے ایک مسجد کو جزوی طور پر مسمار کرنے کی متنازعہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کی کوشش کی مزاحمت کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد مسلمانوں کی اکثریت والے جنوب مغربی قصبے میں بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بہت سے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ اس علاقے میں چینی فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
ایک مقامی رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پیر کو بتایا کہ صوبہ یونان کے شہر ناگو میں حال ہی میں چار میناروں اور ناجیائینگ مسجد کے گنبد کی چھت کو گرانے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
یہ علاقہ چین کے ایک مسلم نسلی گروپ ” ھوئی‘‘ کا ایک بڑا گڑھ مانا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ مسلم نسلی گروہ وسیع کریک ڈاؤن کی وجہ سے دباؤ میں آ گیا ہے۔
چینی صوبے یونان کے شہر ناگو کی انتظامیہ نے حال ہی میں چار میناروں اور ناجیائینگ مسجد کے گنبد کی چھت کو گرانے کے منصوبے کو آگے بڑھایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2020ء میں بیجنگ حکومت کی طرف چند مقامات کو مسمار کرنے کی فہرست میں ناجیائینگ مسجد کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ حکام نے اس علاقے کی مسلم آبادی پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ یہ مسجد ایک ایسی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے جس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں درجنوں سکیورٹی اہلکاروں اور مسلمانوں کے ایک ہجوم کے ساتھ مسجد کے باہر تصادم اور ایک دوسرے پر مختلف اشیاء پھینکنے اور حملہ کرنے کے مناظر دیکھے گئے۔
ایک مقامی رہائشی خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، ”وہ زبردستی مسماری کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس لیے یہاں کے مقامی لوگ انہیں روکنے کے لیے گئے تھے۔‘‘ اس خاتون کا مزید کہنا تھا، ”مسجد ہم جیسے مسلمانوں کا گھر ہے۔ اگر وہ اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر انہیں اندر نہیں جانے دیں گے۔ عمارتیں صرف عمارتیں ہوتی ہیں، ان سے لوگوں یا معاشرے کو کوئی نقصان، نہیں پہنچتا۔ انہیں تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟‘‘
دو گواہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے متعدد گرفتاریاں کی ہیں اور پیر تک کئی سو سکیورٹی اہلکار شہر میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے بعد سے مسجد کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی بندش اور کنیکٹیویٹی کے دیگر مسائل کا سامنا تھا۔
ٹونگھائی حکومت کی جو ناگو کی انتظامیہ بھی ہے، کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا، ”سماجی نظم و نسق کو بری طرح متاثرکرنے کے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘‘
اس واقعے میں ملوث افراد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ”تمام غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کو فوری طور پر بند کریں۔‘‘ حکام کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ جو بھی اپنے آپ اپنے رویے کو تبدیل کرنے سے انکار کرے گا اسے ”سخت سزا‘‘ دی جائے گی۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 6 جون سے پہلے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا جائے گا۔
منگل کو اے ایف پی کے ذریعے رابطہ کیے جانے کے بعد ، ٹونگھائی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے انٹرنیٹ کی بندش کی تردید کی، لیکن مزید تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
چینی صوبے یونان میں قائم ناجیائینگ مسجد منگ خاندان نے اپنے دور حکومت میں تعمیر کروائی تھی۔ یہ ایک انتہائی تاریخی مسجد مانی جاتی ہے۔ تاہم چین میں حالیہ برسوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ چین میںایغور مسلم اقلیتی برادری کی ”نسل کشی‘‘ پر عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مسجد کے انہدام کے منصوبے کو بھی چین میں بڑھتے ہوئے،”اسلامو فوبیا‘‘ جذبات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C