چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز ’سیچوان‘ لانچ کر دیا
👁️ 51 بار دیکھا گیا
چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز ’سیچوان‘ لانچ کر دیا
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی/ای ایف ای/ڈی پی اے) چین کے اس نئے ’اسالٹ شپ‘ میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت لڑاکا طیارے ’الیکٹرو میگنیٹک فورس‘ کے ذریعے براہ راست ہی اس جہاز کے ڈیک پر اتر اور وہاں سے پرواز کر سکیں گے۔
چین کے اس نئے ‘اسالٹ شپ‘ میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت لڑاکا طیارے ‘الیکٹرو میگنیٹک فورس‘ کے ذریعے براہ راست ہی اس جہاز کے ڈیک پر اتر اور وہاں سے پرواز کر سکیں گے۔
عوامی جمہوریہ چین نے جنگوں میں حملوں کے لیے استعمال ہو سکنے والا اور نئی طرز کا اپنا جو بحری جہاز ‘سیچوان‘ لانچ کیا ہے، وہ سمندر میں اور خشکی پر بھی یکساں صلاحیت سے جنگی حملے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
چین گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے اپنی بحری افواج کو جدید بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ‘سیچوان‘ کی لانچنگ سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ چینی بحری طاقت کتنی مضبوط ہو چکی ہے۔
یہ اسالٹ شپ جمعہ 27 دسمبر کو لانچ کیا گیا اور اس کی لانچنگ کی تقریب شنگھائی کے ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔
ہم اس بحری جہاز کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
سیچوان 076 طرز کا زمینی کے ساتھ ساتھ بحری نوعیت کے عسکری مقاصد کے حصول کا اہل اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل اور چینی بحریہ کو ملنے والا آج تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔ یہ لڑائی کے لیے زمینی دستوں کو لانچ کرنے اور فوجیوں کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز ایک برقی مقناطیسی کیٹاپلٹ سے لیس ہے، جس کے ذریعے جنگی طیارے اس کے عشرے سے براہ راست فضا میں بلند ہو کر حملہ کر سکتے ہیں۔ ‘سیچوان‘ میں ‘اریسٹر ٹیکنالوجی‘ بھی استعمال کی گئی ہے تاکہ لڑاکا طیارے زیادہ فاصلہ طے کیے بغیر اس کے ڈیک پر اتر کر فوراﹰ رک سکیں۔
اس نئے جنگی بحری جہاز کو عملی خدمات کے لیے چینی بحریہ میں شامل کیے جانے سے قبل مزید جانچ اور سمندری آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا۔
چین کے بحری عزائم
چین کی پیپلز لبریشن نیوی خود کو جدید بنانے پر بڑے انہماک سے کام کر رہی ہے۔ اپنے جنگی جہازوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی یہ سب سے بڑی بحریہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے اپنی عسکری صلاحیتوں میں وسعت اور جدت کے لیے کوشاں ہے۔ چین نے 2019 ء میں 075 طرز کے ‘ایمفیبیئس اسالٹ شپس‘ کا اپنا پہلا سیٹ لانچ کیا تھا۔ یہ بحری جہاز زمینی اور بحری دونوں طرح کے عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
بیجنگ کا مقصد ہے کہ اس کی افواج صرف چین کے قریب ہی مصروف عمل رہنے کی اہل ہونے کے بجائے عالمی سطح پر بھی کام کرنے کے قابل ہوں۔
‘سیچوان‘ اپ گریڈ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ ملک ایٹمی طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ چینی بحریہ کو ان بحری جہازوں میں ایندھن بھرنے کے لیے کسی بحری اڈے کی ضرورت نہ پڑے اور وہ دور دروز علاقوں میں بھی تعینات کیے جا سکیں۔
امریکی بحریہ کی صورتحال کیا ہے؟
امریکہ کے پاس اس وقت 11 طیارہ بردار بحری جہاز ہیں اور یہ سب جوہری طاقت سے چلنے والے ہیں۔ اس طرح امریکہ کسی بھی وقت دنیا بھر میں کسی بھی جگہ اپنی متعدد ‘نیول اسالٹ‘ ٹیمیں تعینات کرنے کے قابل ہے۔
چین کو متعدد ممالک کے ساتھ سمندری تنازعات کا سامنا ہے۔ بہت سے سمندری علاقوں پر بیجنگ اپنی تقریباً مکمل ملکیت یا خود مختاری کے دعوے کرتا ہے۔ بیجنگ کا جاپان کے ساتھ سینکاکو جزائر پر بھی تنازعہ ہے، جنہیں چین میں دیاؤیو جزائر کہا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ چینی بحریہ نے حالیہ برسوں میں امریکہ کے ساتھ اپنے بگڑتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں تائیوان کے ارد گرد کے سمندری علاقے میں بھی اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ چین تائیوان کو اپنا ایک باغی صوبہ قرار دیتا ہے اور اس کے اپنے ساتھ ”دوبارہ اتحاد‘‘ کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو بھی مسترد نہیں کرتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C