چین کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کی کوشش
👁️ 177 بار دیکھا گیا
چین کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کی کوشش
بیجنگ + کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے لیے چین کے خصوصی ایلچی یویے ژیاؤیونگ نے اواخر ہفتہ کو کابل میں طالبان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر، وزیر دفاع ملا یعقوب اور دیگر رہنماؤں سے بات ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ چین نے ایک نئی سفارتی کوشش شروع کی ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے جسے اسلام آباد کے بار بار مطالبات کے باوجود کابل نے مبینہ طور پرابھی تک ختم نہیں کیا ہے۔
چینی اعلیٰ سفارت کار کا کابل اور اسلام آباد کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بیجنگ کی تازہ ترین کوشش کا حصہ تھا۔
چین نے ماضی میں ٹی ٹی پی کے معاملے پر الگ الگ ممالک کے درمیان ثالثی کی کوشش کی ہے، تاہم ان کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
بیجنگ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو اپنے وسیع تر کنکٹی ویٹی اور تجارت کے فروغ کے علاقائی عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے اور پاکستان افغانستان دشمنی میں اضافے کے نتیجے میں پریشان ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی مسلسل موجودگی سے بھی بیجنگ کے مفادات کو خطرہ ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کی زد میں چینی شہری بھی آئے ہیں۔ اس سال کم از کم 7 چینی شہری دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں مارے گئے۔
چینی سفارت کار کی طالبان رہنماؤں سے کیا باتیں ہوئیں؟
چینی سفارت کار کا دورہ کابل اس وقت ہوا ہے جب انہیں اسلام آباد میں حکام کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے دیگر عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے لاحق خطرے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
افغانستان کے حوالے سے چین، دیگر ممالک کے برعکس، عام طور پر احتیاط سے تیار کردہ پالیسی پر عمل کرتا ہے اور اپنے خدشات کو دور کرنے کے لیے بند دروازوں کے پیچھے بات چیت کرتا ہے۔
پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ چینی ایلچی نے طالبان قیادت کے ساتھ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اٹھایا۔
افغان نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بات چیت کے موضوعات میں سے ایک تھے۔
بیان کے مطابق ژیاؤیونگ نے گزشتہ تین سالوں میں افغانستان کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے افغانستان، پاکستان اور چین کے درمیان بہتر تعلقات اور باہمی افہام وتفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
افغان نائب وزیراعظم نے چینی سفیر کو بتایا کہ امارت اسلامیہ نے اپنے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کو مسلسل اس بات کی ضمانت دی ہے کہ افغانستان کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے اور گزشتہ تین سالوں میں اس یقین دہانی کو برقرار رکھا ہے۔
بیان کے مطابق، “نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان ایک طویل عرصے سے تنازعات سے گزر رہا ہے اور اپنی قومی معیشت کی بحالی اور علاقائی تعاون کی توسیع کو ترجیح دے رہا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چینی سفیر کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ہمسایہ ملک کی سرزمین اب بھی ٹی ٹی پی اور دیگر جیسے دہشت گرد گروپوں کے ذریعے استعمال ہو رہی ہے۔ حالانکہ طالبان حکمراں اس کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C