چین کے ہائپر سونک میزائل تجربے پر تشویش ہے، امریکی وزیر دفاع
👁️ 120 بار دیکھا گیا
چین کے ہائپر سونک میزائل تجربے پر تشویش ہے، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے حالیہ دنوں میں کیے جانے والے ہائپر سونک میزائل تجربے سے چین کی فوج کی بڑھتی طاقت پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس لمحے کا موازنہ روس کی جانب سے 1950 کی دہائی میں سپوتنک-ون سیٹلائٹ کی لانچنگ کے موقعے سے نہیں کرتے۔
بدھ کو اس سوال پر کہ کیا چین کے 27 جولائی کے میزائل تجربے کو سپوتنک کا لمحہ قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسی تشبیہات کا استعمال نہیں کرتے۔
امریکہ کے اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق 50 کی دہائی میں سرد جنگ کے آغاز میں امریکہ اور سوویت یونین دونوں خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے پر کام کر رہے تھے۔ البتہ چار اکتوبر 1957 کے روز سوویت یونین نے خلا میں سپوتنک-ون نامی سیٹلائٹ بھیج کر اس میدان میں سبقت حاصل کر لی تھی جس سے امریکہ میں بڑے پیمانے پر صدمے کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے بیس گنا تیزی سے سفر کرتے ہیں۔
آسٹن نے جہاں چینی فوج کی صلاحیت کو امریکہ کے لیے تیزی سے بڑھتا ہوا چیلنج قرار دیا وہیں وضاحت کی کہ امریکہ تمام شعبوں میں اپنی صلاحیت بڑھانے پر متوجہ ہے اور صرف ہائپر سونک میزائل کی جانب اس کی توجہ نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے ’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق چین کا میزائل تجربے کے دوران اپنے ہدف سے کئی میل دور گرا تھا البتہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی ملک نے زمین کی دوسری جانب تک پہنچنے والے ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔
ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس کا پتہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔
چین کی جانب سے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تردید کی گئی ہے۔ اس کے مطابق وہ دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کا تجربہ کر رہا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ہیٹن نے اس معاملے پر قدرے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت اہم صلاحیت ہے۔ یہ بہت سی چیزوں کو تبدیل کر دے گی۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس چینی تجربے کا سپوتنک کے لمحے سے موازنہ کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے پس منظر میں یہ بہت عمدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپوتنک کی وجہ سے امریکہ میں ایک عجلت کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔ 27 جولائی کے تجربے سے ایسی کیفیت پیدا نہیں ہوئی۔
ان کا خیال تھا کہ ان تجربات کی وجہ سے امریکہ میں عجلت کی کیفیت پیدا ہونی چاہیے۔
گزشتہ ماہ امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے ایک بیان میں اس تجربے کو انتہائی تشویش کا موجب قرار دیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’بلوم برگ ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں جانتے کہ یہ سپوتنک کا لمحہ ہے البتہ ان کے خیال میں یہ اس کے قریب تر ہے اور اس پر ان کی پوری توجہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C