ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی
👁️ 146 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور متنازع ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بدھ کی شب سیدہ دانیہ شاہ نامی خاتون سے شادی کی ہے۔
عامر لیاقت کا یہ اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ہی ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے ان سے خلع لینے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔
انچاس سال کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی سے متعلق بتایا ہے کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے اور وہ جنوبی پنجاب میں لودھراں کے ایک سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
اپنی تیسری اہلیہ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتہائی سادہ اور دلکش ہیں۔
اپنے مداحوں سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔ وہ حال ہی میں ایک تاریک سرنگ سے گزر کر آئے ہیں کیوں کہ وہ ایک غلط فیصلہ تھا۔
کچھ دن قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ بس کچھ دن باقی ہیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے بدھ کو سوشل میڈیاپر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ مفاہمت کی کوئی راہ نہ ہونے کے بعد انہوں نے خلع لی ہے۔
طوبیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے لوگ اور قریبی افراد واقف تھے کہ وہ گزشتہ 14 ماہ سے اس معاملے سے نمٹ رہی تھیں۔
طوبیٰ کے مطابق ان کے لیے یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ سب کس قدر مشکل تھا۔ البتہ انہیں امید ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 28 سالہ طوبیٰ عامر سے 2018 میں شادی کی تھی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے سابقہ شوہر عامر لیاقت ان کو طلاق دے چکے ہیں اور ایسا انہوں نے طوبیٰ کی درخواست پر کیا تھا جو ان کے اور بچوں کے لیے شدید تکلیف دہ امر تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے شادی ہو ئی ہے۔ بعد ازاں عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صرف طوبیٰ ہیں۔
گزشتہ برس جون میں بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ انور کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے البتہ اس وقت بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ “سب بکواس ہے۔”
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں تھے۔ اگست 2016 میں اس جماعت کے بانی الطاف حسین کے کراچی میں ایک متنازع ٹیلیفونک خطاب کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بعد ازاں 2018 کے انتخابات میں وہ تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مختلف ٹی وی چینلز شوز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں البتہ ان کے ٹی وی شوز بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ ان کے شوز پر بعض اوقات عدالتیں پابندیاں بھی عائد کرتی رہی ہیں جب کہ ان کے پروگرامات کے مواد پر بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔
یہ آرٹ کی انتہائی بھونڈی توعین ھے۔ مُجھے عامر لیاقت سے یہ توقوع نہیں تھی، وہ نقلی عالم یا نقلی سیاستدان تو بڑی کامیابی سے بنتے رھے ھیں لیکن انڈین فلم ناگن کے میوزک پر ان کا تن بدن یا من کچھ اور ھی کرتا نظر آرھا ھے۔ عمران خان کو ایسے ھی ساتھی زیب دیتے ھیں https://t.co/3mLBMOuLU5
— Jamal Shah (@SydJamalShah) April 20, 2021
سوشل میڈیا پر گزشتہ شب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طوبی انور کی علیحدگی ٹرینڈنگ میں تھی البتہ ان کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت حسین ٹاپ ٹرینڈ ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین ان کی تیسری اہلیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔
خود عامر لیاقت حسین نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ان تیسری شادی کیا ہوئی گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہو۔
میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ کچھ پہلی کے بعد دوسری شادی کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 623 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 544 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3478 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C