ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور بنوں میں آپریشن، 38 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 279 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور بنوں میں آپریشن، 38 عسکریت پسند ہلاک
اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے چار الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی گروپ ’فتنۃ الخوارج‘ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے کم از کم 38 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں ٹی ٹی پی کے رہنما عالم محسود سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں کی گئی دوسری کارروائی میں مزید پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے۔
اسی دوران 16 اور 17 نومبر کو باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں 11 خارجی دہشت گرد بشمول گروپ کے سرغنہ سجاد عرف ابوذر ہلاک ہوئے۔ بنوں ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں مزید 12 خوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود باقی بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی عناصر کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
پاکستانی فوج نے مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت "خوارج" کے طور پر کی، جس کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو بقول پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کی جانب سے حمایت یافتہ ہیں، اور جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ تاہم کابل اور نئی دہلی نے پاکستان کے اس الزام کی تردید کی ہے۔
فوج نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں “ملک سے غیر ملکی اسپانسر شدہ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے تک جاری رہیں گی۔”
صدر آصف علی زرداری نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے سے کام جاری رہے گا۔
انہوں نے دہشت گردی کے ایک سرغنے کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے سے توجہ ہٹانے کی سیاسی چالیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، “عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔”
خیال رہے کہ صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C