ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے لکی مروت کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ منسلک وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کیخلاف کیا جانے والا آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آپرہشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسیز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔
دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نے کہا کہ شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C